اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کے ممبران کو مزید مراعات دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مزید مراعات حاصل کرنے سے متعلق خط ارسال کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے خط میں وزارت خزانہ سے20,20 ملازم رکھنے کی درخواست کی تھی۔وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کو قانون وضابطے کے مطابق تمام مراعات فراہم کئے ہیں