جنوبی کوریا تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر پائلٹ یونین کا دس روزہ ہڑتال کا اعلان

جمعہ 23 دسمبر 2016 10:35

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2016ء) جنوبی کوریا کی پائلٹ یونین نے مینجمنٹ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر معاہدہ طے پانے میں ناکامی کے بعد دس روزہ ہڑتال کا اعلان کردیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی کوریا ایئر لائن کے لئے کام کرنیوالی پائلٹ یونین کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہڑتال ہمارے اختتامی ہدف کیلئے نہیں ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے پائلٹوں کیلئے تنخواہوں میں معمولی اضافے کا اعلان ناقابل قبول ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونین اور انتظامیہ کے درمیان پائلٹوں کی تنخواہوں میں اضافے کیلء جاری گزشتہ ایک سال سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد پائلٹوں نے آئندہ سال کم جنوری تک ہڑتال کااعلان کردیا ہے واضح رہے کہ یونین کے ساتھ کام کرنیوالے 27000 پائلٹوں کی ہڑتال کے بعد بڑی تعداد میں اندرون اور بیرون ملک پروازیں معطل ہوگئی ہیں