لاہور،ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم کی کارروائی

فیس بک سے خواتین کی تصاویر ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کی تصاویر اُن کے فیس بک سے ہیک کرکے بلیک میلنگ کرنے میں ملوث ملزم عثمان سہیل کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے سائبر کرائم کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر شاہد حسین نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عثمان سہیل نامی ملزم خواتین کے فیس بک اکاؤنٹس سے تصاویر ہیک کرکے اُنہیں بلیک میل کرنے کا مذموم دھندہ کرتا تھا۔

ملزم سادہ لوح خواتین کی تصاویر کو برہنہ نیم برہنہ حالت میں مختلف اشخاص کے ساتھ منسلک کرکے ہیک کرتا تھا۔ مختلف مقامات سے شکایات آنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہے اس معاملے میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :