بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی میں آئیں گے،سینیٹر سعید غنی

لاڑکانہ کی نشست پر الیکشن لڑیں گے، نواز شریف اور چوہدری نثار دہشتگردی کے خلاف کارروائی مخالفت نہ کرتے تو دہشتگردی ملک سے کب کی ختم ہوچکی ہوتی،نجی ٹی سے گفتگو

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی میں آئیں گے،وہ لاڑکانہ کی نشست پر الیکشن لڑیں گے،وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرنے کی مخالفت نہ کرتے تو دہشتگردی ملک سے کب کی ختم ہوچکی ہوتی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے بڑے واقعے مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہوئے ہیں۔چوہدری نثار علی خان اور وزیراعظم نوازشریف نے وزیرستان آپریشن کی مخالفت کی تھی،اگر وہ مخالفت نہ کرتے تو دہشتگردی کب کی ختم ہوچکی ہوتی،وفاقی وزیرداخلہ نے طالبان کے رہنما کی ہلاکت پر آنسو بہائے،ان کے ان دہشتگردوں سے اتنی ہمدردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ جسٹس فائز عیسیٰ کی ساکھ پر کسی نے انگلی نہیں اٹھائی،ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ کو بھی منظر عام پر لاکر مستحق ذمہ داروں کو کڑی سزائیں دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کراچی ائیرپورٹ پر کارکنان سے خطاب کریں گے،کوشش کر رہے ہیں کہ شہریوں کو تکلیف نہ پہنچے،زرداری کاپاکسان میں ہونے سے پارٹی کو فا ئدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی میں رہیں گے ان کیلئے لاڑکانہ کی نشست خالی کی جارہی ہے