فیصل آباد ،میئر الیکشن میں نیا موڑ آگیا

راناثناء اللہ کے تحریک انصاف کے رہنماوٴں سے مذاکرات کامیاب تحریک انصاف فیصل آبادکے منتخب چیئرمین ،کونسلروں نے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے نامزدامیدواروں کوووٹ دینے کافیصلہ کرلیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:46

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)میئرکے الیکشن صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے تحریک انصاف کے رہنماوٴں سے مذاکرات کامیاب ،پاکستان تحریک انصاف فیصل آبادکے منتخب چیئرمین ،کونسلروں نے صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ کے نامزدامیدواروں کوووٹ دینے کافیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق میونسپل کارپوریشن فیصل آبادمیں چوہدری شیرعلی سابق میئراورراناثناء اللہ کے درمیان میئرشپ حاصل کرنے کیلئے رسہ کشی چل رہی تھی جس پرمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے میئرشپ کے انتخابات کواوپن چھوڑدیاتھا،جس پرراناثناء اللہ نے انتظامیہ ،پولیس اوردیگرصوبائی اداروں کی مددسے چوہدری شیرعلی گروپ کے حمایتی چیئرمین یونین کونسلوں پردباوٴڈالناشروع کیااوراس سلسلے میں گزشتہ چندروزسے راناثناء اللہ اوران کے گروپ کے اراکین چیئرمین یونین کونسل کے گھروں اوران کے ڈیروں پرجاکرملاقاتوں کاسلسلہ جاری کئے ہوئے تھے گزشتہ روزانہوں نے مشرف دورکے تحصیل ناظم ممتازعلی چیمہ کے ساتھ طویل ملاقات کی ،چنانچہ ملاقات کے بعدپاکستان تحریک انصاف نے راناثناء اللہ کے امیدواروں کوووٹ دینے کافیصلہ کیاہے ،اس طرح میئرکے انتخابات میں راناثناء اللہ کی برتری واضح امکانات ہیں