22دسمبرکو ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،خواجہ محمد آصف

ضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا،ضلع سیالکوٹ کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر قربانی قربانی کی با نگیں دینے والے بھی اب مایوس ہو گے ہیں،ممبران ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں،عشائیہ سے خطاب

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:44

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 22دسمبر کے روز ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا۔ضلع کونسل کی نوجوان قیادت سے ہمیں امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ عوام کو کرپشن سے پاک نظام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا۔

ضلع سیالکوٹ کو لوٹنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر قربانی قربانی کی با نگیں دینے والے بھی اب مایوس ہو گے ہیں۔ ممبران ضلع کونسل ، کارپویشن اور میونسپل کمیٹیوں کے ممبران کے مضبوط ارادوں ، ثابت قدمی اور پارٹی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے منفی عناصر کی تمام سازشیں ناکام ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وریو فیملی کی جانب سے اراکین ضلع کونسل سیالکوٹ کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی رانا شمیم احمد خاں، چودھری ارمغان سبحانی، چودھری طارق سبحانی، چودھری ارشد وڑائچ، رانا لیاقت علی پنور، رانا محمد افضل، چودھری اکرام، محسن اشرف، ذوالفقار غوری،سابق صوبائی وزیر چودھری خوش اختر سبحانی،امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ، امیدواران وائس چیئرمین چودھری رضا سبحانی، چودھری جمیل اشرف اور ضیافت علی اعوان ،ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری، ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمداور سابق ڈپٹی میئر محمود الحسن بابر خاں کے علاوہ مسلم لیگ کے مقامی عہدیداران اور کارکنان اور صحافیوں نے بھی کثیر تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس قوم کی قیادت کرنیکی توفیق عطا کریں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ٹاک شو زمیں اگست ، ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں حکومت جانے کے دعوے کئے جاتے رہے اور قربانی کی باتیں ہو تی رہیں جبکہ ان دعووٴں میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف نے تمام پریشرز کو پُر وقار طریقہ سے ہنڈل کیا اور پریشرز سے بڑی خوبصورتی سے با ہرنکلے ۔

انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اب اپوزیشن کے پلے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی زبان میں جواب دینے سے ماحول خراب ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ چوتھی وکٹ گرانے کا دعوی کرنے والوں کو میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے الیکشن میں تجویز اور تائید کنندہ بھی نہ ملا سکا۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار صدا کسی کے پاس نہیں رہا سب سے بڑی بات وہ وفاداری ہے وفادار دنیا اورآخرت میں بھی کامیاب رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وفادارشخص ہر رنگ میں وفادار ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر پورا سال ا متحان کا گذرا ہے جس پر آپ”منتخب نمائندے“ پورا اترے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے فورا بعد وائس چیئرمین کی سیٹوں میں اضافہ ہوگا۔ ایم این اے رانا شمیم احمد خاں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے کہ خواجہ محمد آصف کی مشاورت سے ضلع کونسل کے متفقہ امیدواروں کو سامنے لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع کونسل میں دیانت دار گھرانہ آپ کی نمائندگی کرے گا ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع کونسل کے نمائندگان عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ ضلع کونسل کے ممبران کرپشن فری ماحول چاہتے ہیں اور ایمانداری اور ذمہ داری سے اپنا فرائض منصبی ادا کریں گے تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ یکم جنوری سے بلدیاتی نمائندوں کے کندھوں پر عظیم ذمہ داری کو بوجھ ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی والہانہ قیادت کی بدولت ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت سے قبل مکمل کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم ہونے کو ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی تمام تر توانائیوں کو بروٴئے کار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کرنے کی کوشش کرونگی جس سے عوام کا معیار زندگی بلند اور بہتر ہو۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگی انشا ء اللہ ۔ انہوں نے کہاکہ سماج کی خدمات ہمارے خاندان کی میراث ہے اس کی حفاظت اور اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرونگی۔

متعلقہ عنوان :