امریکی سیاسی تجزیہ کار خاتون جسمانی تلاشی پر رو پڑیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 10:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)امریکی سیاسی تجزیہ کارڈیٹرائٹ ایئرپورٹ پرمبینہ غیراخلاقی جسمانی تلاشی پردھاڑیں مارمارکرروپڑی۔

(جاری ہے)

خاتون تجزیہ کار انجیلارائے کاکہناہے کہ چند افراد میں سے صرف اسے تلاشی کے عمل سے گزارا گیا، جس پر اس نے اپنے ساتھی کو موبائل فون دے کر تلاشی کایہ عمل محفوظ کرالیا۔تلاشی لیڈی اہلکارنے لی تھی تاہم انجیلا رائے کا دعویٰ ہے کہ تلاشی انتہائی غیراخلاقی انداز سے لی گئی، جس پر اس نے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔خاتون کاکہناہے کہ ایئرپورٹ پرتلاشی کاعمل ضروری ہے مگرجورویہ اس کیساتھ اختیار کیا گیا وہ ذلت آمیزتھا۔