مارک زکربرگ کے پرسنل اسسٹنٹ سے ان کی اہلیہ پریشان

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:55

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء )مارک زکربرگ فیس بک کے بانی ہیں اور وہ ہر سال اپنے لیے ایک چیلنج کا اعلان کرتے ہیں اور 2016 میں یہ ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس پر مشتمل ورچوئیل اسسٹنٹ تھا جس میں وہ کامیاب بھی رہے۔گزشتہ شب مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے اس ورچوئل اسسٹنٹ جارویز کو ایک ویڈیو میں ایکشن میں دکھایا۔اس اسسٹنٹ کے لیے فیس بک کے بانی نے ہولی وڈ کے مشہور اداکار مورگن فری مین کی آواز کو استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پرمزاح ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ ورچوئل اسسٹنٹ مارک زکربرگ کو صبح اٹھاتا ہے اور ان کی بیٹی کو چینی زبان کی تعلیم دیتا ہے۔اس ویڈیو سے ایک روز قبل (پیر) کو مارک زکربرگ نے ایک طویل پوسٹ میں بتایا تھا کہ کس طرح انہوں نے اپنے اسے اے آئی اسسٹنٹ کو تیار کیا۔انہوں نے اس کا نام آئرن مین فلم سے لیا جس کے مرکزی کردار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے اس کے لیے اپنی آواز کی پیشکش بھی کی۔جنھوں نے بھی ایک فیس بک ویڈیو پر اس کے حوالے سے ان دلچسپ 'حادثات' کا ذکر کیا ہے جو مارک زکربرگ کی جانب سے اس اسسٹنٹ کی تیاری کے دوران انہیں پیش آئے۔

متعلقہ عنوان :