افغان فورسز کی کارروائی، قندوز میں اہم کمانڈر سمیت درجنوں طالبان جنگجو ہلاک،14زخمی

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:55

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کمانڈر سمیت درجنوں طالبان جنگجو ہلاک جبکہ14زخمی کر دئیے ہیں،افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز نے صوبہ قندوز میں طالبان کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران درجنوں طالبان ہلاک کردئیے ہیں،ہلاک ہونیوالوں میں طالبان کا اہم کمانڈر ملا رمضان بھی شامل ہیں