امریکہ : نیویارک جانے والی پرواز میں عربی بولنے پر نوجوان کو آف لوڈ کردیاگیا

پوچھ گچھ کے بعد دوسری فلائٹ سے روانہ کیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 09:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء)امریکہ میں نیویارک جانے والی پرواز میں عربی بولنے پر نوجوان کو آف لوڈ کردیاگیا،پوچھ گچھ کے بعد دوسری فلائٹ سے روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مطابق بدھ کے روز ڈیلٹا ائیرلائن کی پرواز نیویارک جانے کیلئے تیار تھی کہ اس دوران نوجوان احمد صالح نے اپنی والدہ سے عربی زبان میں بات کی جس پر اسے جہاز سے آف لوڈ کردیاگیا،پولیس نے ائیرپورٹ پر احمد صالح سے پوچھ گچھ کی اور اسے دوسری پرواز سے نیویارک روانہ کیا گیا