روسی سفیر کومارنے والے شخص کا تعلق فتح اللہ گولن کے گروپ سے تھا،ترک صدر
جمعرات 22 دسمبر 2016 09:49
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2016ء )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ روسی سفیر کو مارنے والا فتح اللہ گولن کے گروپ کا کارکن تھا،ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، کوئی بھی ترک ملت کے درمیان نفاق نہیں ڈال سکے گا،دہشت گردی ہمیں اپنے ایجنڈے کا اسیر بنانا چاہتی ہے لیکن ہم نے نہ تو پہلے اس کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اب دیں گے، ہماری سکیورٹی فورسز اور عدالت روسی سفیر کے قتل کے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی، ہم نے روس کے ساتھ ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا ہے جس نے واقعے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوریشیاء ٹنل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا ہے کہ ترکی دو برّ اعظموں کو ایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے والا ایک نایاب ملک ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اس نایاب ملک کے نایاب شہر استبول کے شہری ہیں۔ یہ شہر حقیقی معنوں میں ایک ایسا شہر ہے کہ جس کی خاطر بہت کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس شہر پر جان و دل سے فدا ہیں۔
ہم نے اس ٹنل کا سنگ بنیاد ایشیاء کے حصے میں رکھا تھا اور اب اللہ کے احسان سے اس کا افتتاح یورپ کی طرف سے کر رہے ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے انقرہ میں مسلح حملے میں ہلاک ہونے والے روسی سفیر آندرے کارلوف کی ہلاکت پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے ہم روس کے ساتھ اپنے تعلقات خراب ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔صدر ایردوان نے کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز اور عدالت واقعے کی ہر پہلو سے تحقیق کرے گی۔ ہم نے روس کے ساتھ ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیشن قائم کیا ہے جس نے واقعے کی تفصیلات کو منظر عام پر لانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے کے ساتھ ساتھ دیگر متعدد پہلووں میں ہمارے روس کے ساتھ فروغ پاتے تعلقات اس واقعے سے متاثر نہیں ہوں گے اور اس موضوع پر روس کے صدر ولادی میر پوٹن بھی ہمارے ہم خیال ہیں۔صدر ایردوان نے کہا کہ دہشت گردی ہمیں اپنے ایجنڈے کا اسیر بنانا چاہتی ہے لیکن ہم نے نہ تو پہلے اس کی اجازت دی ہے اور نہ ہی اب دیں گے یہی وجہ ہے کہ ہم نے آج یوریشیاء ٹنل کے افتتاح کو ملتوی نہیں کیا۔ ہمارا یہ طرزعمل دہشت گردی کے خلاف موئثر ترین طرز عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ترکی کے حصے بخرے کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ آپ جس قدر چاہتے ہیں دہشت گردی پھیلائیں، جس قدر چاہتے ہیں غداروں کو ایک جگہ جمع کریں اس ملت کے اندر نفاق نہیں ڈال سکیں گے، اسے تقسیم نہیں کر سکیں گے۔جمعرات 22 دسمبر 2016 کی مزید خبریں
-
سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مائیکل ہسی نے مصباح الحق کے بارے بڑی پیشنگوئی کردی
-
نیوزی لینڈ میں ایک ٹوئنٹی 20 میچ میں ریکارڈ 497 رنز بن گئے
-
22دسمبرکو ضلع سیالکوٹ میں خدمت اور ترقی کے نئے دورکا آغاز ہوگا،خواجہ محمد آصف
-
فیصل آباد ،میئر الیکشن میں نیا موڑ آگیا
-
بلاول بھٹو زرداری عام انتخابات سے قبل قومی اسمبلی میں آئیں گے،سینیٹر سعید غنی
-
آصف زرداری کل دوپہر ایک بجے کراچی ایئر پورٹ ٹرمینل 1 پر پہنچیں گے
-
لاہور،سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں میں سال کے ہندسے واضح نہ آنے پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیزائن تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
لاہور،غالب مارکیٹ کے علاقہ سے نومولود بچے کی نعش برآمد
-
لاہور،ایف آئی اے پنجاب کے سائبر کرائم کی کارروائی
-
آج رواں سال2016 کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی
-
روسی سفیر کومارنے والے شخص کا تعلق فتح اللہ گولن کے گروپ سے تھا،ترک صدر
-
بھارت میں2افراد9کلو خام یورینیم لے جاتے ہوئے گرفتار، اٹامک انرجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
-
کابل میں رکن پارلیمنٹ کے گھر پرمسلح افراد کا حملہ،5افراد ہلاک
-
کرینہ اور سیف علی کے بیٹے کے نام پر بھارت میں نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا
-
امریکہ : نیویارک جانے والی پرواز میں عربی بولنے پر نوجوان کو آف لوڈ کردیاگیا
-
افغان فورسز کی کارروائی، قندوز میں اہم کمانڈر سمیت درجنوں طالبان جنگجو ہلاک،14زخمی
-
مارک زکربرگ کے پرسنل اسسٹنٹ سے ان کی اہلیہ پریشان
-
بولیویا کی حکومت نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار پائلٹ اور ائیر لائن کو قرار دیدیا
-
امریکی سیاسی تجزیہ کار خاتون جسمانی تلاشی پر رو پڑیں
-
وزیر اعظم کی بوسنیا کے ہم منصب سے ون آن ون ملاقات ، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
-
حکومت دہشتگردی کی باقیات کوختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے،چوہدری نثار
-
کالعدم تنظیموں کے رہنماوٴں کوانتخا بات میں حصہ لینے سے روکنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، اسحاق ڈار
-
بھارت دشمنی ترک کردے تو سی پیک سے فائدہ اٹھا سکتا ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ
-
مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ،نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، سیکریٹری خارجہ
-
بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی زیادہ تعداد منشیات سمگلنگ میں ملوث ہے،سرتاج عزیز
-
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس
-
ہمارے مطالبات پر عمل در آمد کی صورت میں ہی قومی ایکشن پلان پر عمل در آمد ممکن ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری ،سی پیک میں کوئٹہ کیلئے 42کلومیٹر طویل میٹروبس کا منصوبہ شامل کرایا گیا ہے،شہباز شریف
-
افغان سفیر کی مولانا سمیع الحق سے ملاقات
-
ملک کو شریف انٹرپرائز نہیں بننے دیں گے،ریگولیٹر اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنیکافیصلہ آئین سے متصادم ہے،سینیٹرز
-
پاکستان سٹیل ملز نے مالی سال 2016/17کے دوران 4.9ارب کا نقصان کیا ہے،قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں انکشاف
-
بیٹا بے روزگاری سے تنگ آکر 17ماہ قبل برلن چلا گیا تھا، واقعے کے بعد سے ان کا نوید بلوچ سے رابطہ بھی نہیں ہوسکا، احسن بلوچ
-
خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،شیخ رشید
-
سانحہ کوئٹہ کی رپورٹ حکومت کے خلاف فرد جرم ہے،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.