وزیر اعظم کی ہدایت پر پہلی بار کرسمس ٹرین چلائی جائے گی ،کامران مائیکل

بدھ 21 دسمبر 2016 10:21

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کی ہدایت پرکرسمس کے اس پر مسرت موقع پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرسمس ٹرین چلائی جارہی ہے جو پورے پاکستان کا چکر لگائے گی ،جبکہ اس موقع پر وفاقی حکومت نے جیلوں میں قید لوگوں کو جو کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی وجہ سے مزید قید کاٹ رہے تھے انہیں اپنے پاس سے جرمانہ اد ا کر کے آزادی دلوائی گی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہارسینیٹر و وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے نئے سال کی آمد اور کرسمس کے سلسلہ میں کتھیولک چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہا کہ موجودہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہود کیلئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ملک کی ترقی میں ہم سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایوان صدر میں اقلیتوں کے تمام مکاتب فکر کو اپنی فیلڈزمیں بہتر کارکردگی دکھانے پر ایواڈز سے نوازا گیا انہوں نے کہا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے میرے بہن بھائیوں میں کرسمس کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ غریب بے سہارا لوگوں میں امداری رقم تقسیم کرنا ہے تاکہ یہ بھی اپنے بچوں کو کرسمس کی خوشیاں دیں سکیں یہ ہمارے دین اور یسوح مسیحی کا مشن ہے ہم سب پاکستان کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ قومی دھارے میں رہ کر ہم پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں ہماری یہ دعا ہے کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ اوپر رہے اور ہم ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکیں اس موقع پر انہوں نے بہتر کارکردگی دکھانے والے افراد میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ غریب اور بے سہارا لوگوں میں نقد امدادی رقوم تقسیم کی بعد میں کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر بشپ جوزف ارشد ، سابقہ ایم پی ایز جوئیل عامر سہوترا ،میڈم رضیہ جوزف، انجم صفدر ، اقلیتی چیئرمین میونسپل کارپوریشن افوانس جون سہوترا کے علاوہ مسیحی برادری کی بہت بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :