اے این پی رہنماء عباس علی پیر علی زئی کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے

آبائی گاؤں میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک

بدھ 21 دسمبر 2016 10:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عباس علی پیر علی زئی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے اور مرحوم کو پیر علی زئی میں ان کے آبائی گاؤں میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین وکارکنوں نے شرکت کی عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے عباس علی پیر علی زئی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اے این پی کا ساتھ دیا اور آخری حد تک پارٹی کے ساتھ منسلک رہے انہوں نے کراچی اور پیر علی زئی میں پارٹی کے لئے بہت خدمات سرانجام دیئے انہوں نے کہا کہ ایک سچے خدائی خدمت گار کی حیثیت سے انہوں نے پشتونوں کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی اور کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ساتھ منسلک ہونے کے باوجود وہاں کے پشتونوں کے لئے ہر تکلیف برداشت کئے لیکن کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پاٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہو گئے اور مرحوم نے پیر علی زئی میں سرور خان عرف کاکا کے ساتھ مل کر عوامی نیشنل پارٹی کو فعال بنایا اور اپنے مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا دریں اثناء مرحوم کو کلی پیر علیزئی میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔