بندوق اور بارود کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنیوالے ناکام ہوگئے ہیں،لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض

اب بلوچستان کے لوگ کسی کے بہکا و ئے میں نہیں آئیں گے، سی پیک سے کئی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بھارت اگر اپنی دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ،کمانڈر سدرن کمانڈ

بدھ 21 دسمبر 2016 10:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ جو لوگ بندوق اور بارود کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے تھے وہ ناکام ہوگئے ہیں اب بلوچستان کے لوگ کسی کے بہکا و ئے میں نہیں آئیں گے سی پیک سے کئی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں بھارت اگر اپنی دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں آپریشنز ایکسی لنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ نے کہاکہ بلوچستان عرصہ دراز سے دہشت گردی کا شکار ہے اب صوبے میں امن کے ساتھ ترقی بھی آرہی ہے بندوق اور بارود کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنے والے لوگ ناکام ہوگئے ہیں انشاء اللہ فتح بلوچستان اور پاکستان کی ہوگی انہوں نے کہاکہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، جو لوگ اسے توڑنا چاہتے تھے وہ سمجھ لیں کہ اب ایسا نہیں ہوگا اب بلوچستان کے لوگ کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے لندن دبئی اور جنیوا میں بیٹھے لوگ اب یہاں کسی کو ورغلا کے ملک کیخلاف استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ عوام کو اب سمجھ آگئی ہے کمانڈرسدرن کمانڈ نے کہاکہ سی پیک سے کئی ممالک فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بھارت اگر اپنی دشمنی چھوڑ دے تو وہ بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سب نے امن کے لئے مل کر کام کرنا ہے، جب امن قائم ہوگا تو ترقی ہوگی قبل ازیں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ایف سی ہیڈ کوارٹر پہنچے تو یادگار شہدا پر پھولوں چڑھائے اور تقریب میں ایف سی کے 49غازی جوانوں اور آفسران کو ایکسی لنس ایوارڈ ز دیئے۔

متعلقہ عنوان :