طالبان کی قید میں کینیڈین فیملی اور اس کے بچوں کی ویڈیو جاری

بدھ 21 دسمبر 2016 10:23

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)افغانستان میں تحریک طالبان کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں یرغمال بنائے گئے ایک کینیڈین جوڑے کے دوران حراست پیدا ہونے والے دو بچوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یہ دونوں بچے طالبان ہی کی قید میں پیدا ہوئے اور اب پروان چڑھ رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین گوشوا بویل اور ان کی 31 سالہ امریکی اہلیہ کائٹلان کولمن کو طالبان نے سنہ 2012ء میں اس وقت اغواء کرلیا تھا جب وہ سیاحتی دورے پر افغانستان میں آئے تھے۔

کینیڈین حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کی پوسٹ کردہ فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم امریکی حکومت کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ویڈیو فوٹیج میں مسز کولمن نے امریکا اور کینیڈا کی حکومتوں پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ’ہم اپنے حوالے سے دونوں حکومتوں کی نفرت کو سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا اور کینیڈا کی حکومتیں ہمیں اور ہمارے بچوں کی مشکلات کو دانستہ طور پر نظر انداز کرکیہماری مشکلات میں اضافہ کررہی ہیں۔

کولمن کا کہنا ہے کہ ہم امید رکھتے اور دعا کرتے ہیں کہ ہماری حکومتیں اغواء کاروں کی طرف سے ہمارے ساتھ انتقام کی پالیسی کو سمجھ سکیں۔مغویہ امریکی خاتون نے امریکی صدر باراک اوباما اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان کے خاندان کو طالبان کی قید سے رہائی کے لیے موثر کوششیں کریں۔ویڈیو فوٹیج میں دونوں بچوں کی حالت بہتر لگ رہی ہے اور دونوں بچے اپنے والد کی گود میں بیھٹے ہیں تاہم ان کی والدہ کئی سال کی مصیبتوں کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :