اقوام متحدہ کا فلپائنی صدر کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات کا مطالبہ

بدھ 21 دسمبر 2016 10:23

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء )اقوام متحدہ نے فلپائن کے صدر ڈوٹیرٹے کے خلاف قتل کے الزام میں تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ خود ڈوٹیرٹے کی جانب سے دئیے جانے والے اس بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے کہ اْنہوں نے اپنے ہاتھوں سے مبینہ ڈرگ ڈیلرز کو ہلاک کیا تھا۔

(جاری ہے)

جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ فلپائن کی عدلیہ کو آئین اور قانون کی حکمرانی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور آزادانہ تحقیقات کروانی چاہییں۔

ڈوٹیرٹے نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ شہر داواوٴ کی میئر شپ کے دور میں اْنہوں نے سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے لوگوں کو ہلاک بھی کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق فلپائن میں منشیات کے خلاف جنگ کے دوران اس سال اب تک چھ ہزار ایک سو افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :