اردنی فورسز کی مسلح افراد سے جھڑپ ،4 اہلکار ہلاک

بدھ 21 دسمبر 2016 10:22

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)اردن کے جنوبی شہر الکرک میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اردن کے ایک عسکری ذریعے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے الکرک کے علاقے الوسیہ میں منگل کے روز بعض مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی تو ان پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی تھی۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور جنگجووٴں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ذریعے نے عرب ٹی وی کو بتایا ہے کہ مسلح جنگجووٴں میں سے ایک نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے جس سے چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔الکرک ہی میں اتوار کے روز مسلح افراد نے اردنی پولیس پر پے درپے حملے کیے تھے اور انھوں نے ایک مشہور سیاحتی جگہ اور صلیبی دور کے قلعے میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دس پولیس افسر ،کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح اور دو مقامی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔داعش نے منگل کے روز ایک بیان میں الکرک کے قلعے پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوان :