22دسمبر کو سال 2016ء کی طویل ترین رات ہو گی

بدھ 21 دسمبر 2016 10:46

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)22دسمبر جمعرات کو سال 2016ء کی طویل ترین رات ہو گی جبکہ دن مختصر ترین ہوگا۔ماہرین کے مطابق 22 دسمبر کو سال2016ء کی طویل ترین رات اور مختصر ترین دن ہو گا جس کے بعد رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا22,21مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

22دسمبر کو طویل ترین رات ہو گی جس کا دورانیہ14گھنٹے ہو گا جبکہ دن کا دورانیہ تقریباً دس گھنٹے ہو گا۔ 22دسمبر کو دن 10گھنٹے جبکہ رات14گھنٹے طویل ہوگی 23دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا جبکہ رات کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔