بھارت برصغیر کی اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا تمسخر اڑا رہا ہے ، طارق فاطمی

کشمیر میں دہشتگردی کررہا ہے دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی افغان مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا غلط ہے ، افغان حکومت سے برادرانہ اور خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں،سر کاری ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 21 دسمبر 2016 10:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت برصغیر کی اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا تمسخر اڑارہا ہے اور کشمیر میں دہشتگردی کررہا ہے دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں طارق فاطمی نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں ظلم کررہی ہے بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور دہشت گردی کررہا ہے عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیر کیمسئلے پر خاموشی معنی خیز ہے دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی عالمی طاقتیں بھارت پر اخلاقی دباؤ ڈال سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کو تمام فورمز پر اٹھائیں گے اقوام متحدہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے غیر رسمی ملاقات میں معاملہ اٹھایا انہوں نے کہاکہ بھارت نے مشیر خارجہ سے اچھا سلوک نہیں کیا بھارت ن برصغیر کی اخلاقی اور تہذیبی اقدار کا تمسخر اڑایا ہے بھارت کا رویہ متعصبانہ ہے ایک سوال پر کہا کہ افغان مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا غلط ہے افغانستان میں امن و استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے ہم افغان حکومت سے برادرانہ اور خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :