میجر جنرل محمد سعید ڈی جی رینجرز سندھ ،میجر جنرل ندیم احمد آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 21 دسمبر 2016 10:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2016ء)وفاقی حکومت نے میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل ندیم احمد کو آئی جی ایف سی بلوچستان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے میجر جنرل ندیم احمد کو آئی جی ایف سی بلوچستان اور میجر جنرل محمد سعید کو ڈی جی رینجرز سندھ تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی،وزیراعظم نے سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے