پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجاب حکومت کی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کی سفارشات عائد

منگل 20 دسمبر 2016 10:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر میں پنجاب حکومت کی گاڑیوں کے استعمال پرپابندی عائد کرنے کی سفارشات عائد کی گئی ہے جبکہ صوبائی دارلحکومت پشاور میں رکشوں کی تعداد چالیس ہزار سے بڑھ کر ساٹھ ہزار ہو گئی ہے اور شہر کے ہر مقام پر ٹریفک جام ہونے کے باعث رکشے ہی رکشے نظر آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے رجسٹریشن پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد شہر میں مزید ستر ہزار رکشے لائے گئے ہیں ۔

اس طرح شہر میں رکشوں کی تعداد ایک لاکھ دس ہزار تک پہنچ جائیگی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کے شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے روز گار سکیم کے تین ہزا ر سے زائد گاڑیاں صوبے میں منتقل ہو گئی ہے ۔ تاہم یہ گاڑیاں ٹیکس پنجاب میں ادا کر رہی ہے ۔ جس پر مختلف اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی روز گار سکیم کی گاڑیوں کے صوبے میں چلانے پر پابندی عائد کرنے کی سفارشات کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :