پشاور، چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی

نماز جنازہ ادا کر دی گئی،معشوق سلطان طویل مدت سے ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا تھیں ، کسی حکومتی نمائندے نے جنازے میں شرکت کی زحمت گوارا نہیں کی

منگل 20 دسمبر 2016 10:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی گلوکارہ معشوق سلطان کچھ عرصہ قبل ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو ئی تھی جس کاعلاج جاری تھا تاہم 65سال کی عمر میں معشوق سلطان اس دنیا سے رحلت کر گئی معشوق سلطان نے لڑکپن میں مقامی شادیوں میں گلوکاری سے فنی سفرکا آغاز کیا تھا ۔

1962میں پہلی مرتبہ ریڈیو پ پاکستان سے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا جبکہ فنی خدمات پرمعشوق سلطان کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر چھ سو ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا۔ موسیقی میں خدمت کے پیش نظر1997میں معشوق سلطان کوصدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا۔ جبکہ چالیس سال فنی خدمت کے اعتراف میں سابق گورنر خیبر پختونخوا نے انہیں پانچ لاکھ روپے بھی دیئے تھے ۔

(جاری ہے)

پشاورمیں پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ لیجنڈری گلوکارہ کے نماز جنازہ میں صوبائی حکومت کے کسی نمائندے یا سینئر آرٹسٹ نے شرکت کی زحمت گوارانہیں کی۔ 70 سالہ پشتو کی معروف گلوکارہ معشوق سلطان طویل عرصے سے ہیپاٹائٹس میں مرض میں مبتلا تھیں اور انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی تھیں۔ معشوق سلطان کی نماز جنازہ چغلپورہ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں اہل علاقہ نے شرکت کی تاہم کسی حکومتی نمائندے یا سینئر آرٹسٹ نے نماز جنازہ میں شرکت کی زحمت تک محسوس نہیں کی۔ سوات سے تعلق رکھنے والی معشوق سلطان کو سب سے پہلے 1962ء میں ریڈیو پاکستان پر اپنی آواز کا جادو جگانے کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے 15 سو سے زائد البمز میں ہزاروں گانے گائے ، 1996 ء میں انہیں پشتو موسیقی کی خدمت کے عوض صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ مرحومہ کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے پشاور میں سپردخاک کر دیا گیا۔