ضیا ء آفریدی الزامات کی بجائے اپنے کیس کی طرف توجہ دیں،مشتاق غنی

صوبائی احتساب کمیشن کسی کی گھر کی لونڈی نہیں اگر پرویزخٹک مجرم ہے، ضیاء اللہ آفریدی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ احتساب کمیشن یا نیب کیوں نہیں گئے،صوبائی وزیر اطلاعات

منگل 20 دسمبر 2016 10:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء اور سابق صوبائی وزیر معدینات ضیاء اللہ آفریدی کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ ضیا ء آفریدی الزامات کی بجائے اپنے کیس کی طرف توجہ دیں صوبائی احتساب کمیشن کسی کی گھر کی لونڈی نہیں اگر پرویزخٹک مجرم ہے اور ضیاء اللہ آفریدی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ احتساب کمیشن یا نیب کیوں نہیں گئے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ احتساب کمیشن کے قیام کا طریقہ کار اسمبلی میں طے پایا تھا اس وقت ضیاء اللہ آفریدی اسی کابینہ کا حصہ تھے، معدنیات کے پہاڑوں کی کھدائی کی باتیں غلط ہیں اوریہ کیس احتساب کمیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہا کہ اگر پرویزخٹک مجرم ہے اور ضیاء اللہ آفریدی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ احتساب کمیشن یا نیب کیوں نہیں گئے؟وزیراعلیٰ پرویزخٹک قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں جلد ضیاء اللہ آفریدی کیخلاف ہتھک عزت کادعویٰ دائر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کرینگے،ضیاء اللہ آفریدی کو اگر احتساب کمیشن پر اعتراضات تھے تو ان کے پاس دو فورم تھے وہاں پرآوازکیوں نہیں اٹھائی اگر وہ اعتراض کرناچاہتے تو کابینہ کاحصہ تھے اورکابینہ میں آوازاٹھاتے یاپھرجس وقت صوبائی اسمبلی میں احتساب کمیشن پر بات ہورہی تھی تواعتراض کرسکتے تھے تاہم انہوں نے ایسانہیں کیا،انہوں نے کہاکہ ضیاء اللہ آفریدی کو اپنے آپ کے علاوہ تحریک انصاف کے تمام کارکن مفاد پرست دکھائی دے رہے ہیں جس وقت وہ احتساب کمیشن سے ضمانت پررہا ہوئے اس وقت انہوں نے کچھ نہیں کہااورجب مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماان سے ملے تو انہوں نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک پر الزامات لگاناشروع کردئیے جس سے دال میں کچھ کالانظرآرہاہے۔

متعلقہ عنوان :