آئی جی سندھ اچھے افسرہیں وہ رخصت پرگئے ہیں،مولا بخش چانڈیو

جبری کالفظ سمجھ سے بالاترہے،اچھاکام کرنے والے کوآرام کاموقع ملناچاہئے،وہ چھٹی لیکر گئے ہیں ،رہنما پیپلز پارٹی

منگل 20 دسمبر 2016 10:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمامولابخش چانڈیونے کہاکہ آئی جی سندھ اچھے افسرہیں وہ رخصت پرگئے ہیں ،جبری کالفظ سمجھ سے بالاترہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی جی سندھ اچھے افسرہیں اوراچھاکام کرنے والے کوآرام کاموقع ملناچاہئے ،وہ چھٹی لیکرگئے ہیں ،جبری رخصت کامعاملہ سمجھ سے بالاترہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ریاستی معاملات میں تبادلے چھٹیاں ہوتی ہیں ،آئی جی سندھ ابھی رخصت پرہیں ،15دن بعدبات کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہندوں کی ایسی حالت نہیں جیسی حالت بھارت میں مسلمانوں کی ہے ،ہمارے دشمن ملک نے پاکستان میں اقلیتوں کی حالت خراب ہونے کاتاثردیاجس پرہم نے جبری مذہب کی تبدیلی کاقانون پاس کیااس میں بہتری کی گنجائش ہے ،بل میں اگرکوئی غلطی ہے تودرستگی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :