برازیل میں روبسٹا کافی کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا امکان

منگل 20 دسمبر 2016 10:26

ساوٴ پالو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) برازیل میں خشک سالی کی وجہ سے کم پیداوار کے باعث روبسٹا کافی کی درآمد پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزیر زراعت بلیئرو میگی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حالیہ سیزن کے دوران خشک سالی کے باعث روبسٹا کافی کی پیداوار میں کمی ہوئی علاوہ ازیں اس کا موجودہ ذخیرہ بھی ضرورت سے کم ہے ، اس لیے اس کی درآمد پر عائد پابندی مخصوص مدت کیلئے ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت کافی تیار کرنے والی فرمیں اس کی پھلیاں جنوری سے مئی کے درمیان درآمد کرسکیں گی مگر اس کی مقدار 60 کلو گرام کے دو لاکھ بیگ ماہانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :