جرمن وزیر دفاع کے طیارے میں تکنیکی خرابی، نائجیریا میں زیادہ رکنا پڑ گیا

منگل 20 دسمبر 2016 10:25

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)جرمن وزیر دفاع اْرزولا فان ڈیئر لائن کو اپنے طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے نائجیریا میں اپنے قیام میں اضافہ کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ جرمن وزیر دفاع کے طیارے میں بورڈ الیکٹرانکس میں کچھ مسائل پیدا ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ اب آج پیر کو نائجیریا سے مالی کے لیے روانہ ہوں گی۔ فان ڈیئر لائن اتوار کی دوپہر افریقی ملکوں کے تین روزہ دورے پر نائجیریا پہنچی تھیں۔ ابوجہ میں انہوں نے نائجیریا میں اپنے ہم منصب منصور دان علی سے ملاقات کی۔ فان ڈیئر لائن مالی میں سیاسی رہنماوٴں سے بات چیت کے علاوہ وہاں تعینات جرمن فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :