لبنان میں تیس رکنی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

منگل 20 دسمبر 2016 10:25

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء)لبنان میں تیس رکنی نئی ملکی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔اس موقع وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی استحکام ان کی اولین ترجیح ہے۔ الحریری کے بقول ان کی کوشش ہو گی کہ لبنان کو شامی خانہ جنگی کے اثرات سے محفوظ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

نئی کابینہ میں تمام اہم جماعتوں کے سیاستدانوں کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں دو نشستیں جیتنے والی حزب اللہ بھی شامل ہے۔ نئی حکومت کو اب پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہے۔ سعد الحریری لبنان کے ایک با اثر سنی رہنما ہیں اور وہ شیعہ تنظیم حزب اللہ کے شدید مخالف سمجھے جاتے ہیں۔