بھارت، مدراس عدالت نے مسجد کے احاطے میں غیر قانونی شرعی عدالت کو کام کرنے سے روکنے کے احکامات جاری

منگل 20 دسمبر 2016 10:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء) تامل ناڈو مدراس ہای کورٹ نے مسجد کے احاطے میں کام کرنے والی غیر قانونی شریعہ عدالتوں پر پابندی عائد کردی‘ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس سنجے کیشان کابول اور جسٹس ایم سندر کی سربراہی میں قائم بنچ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی مقامات اور عبادات کی دیگر جگہیں صرف مذہبی فرائض کی ادائیگی کیلئے ہی ہوتی ہیں عدالت نے مزید کہا کہ تامل ناڈو کی حکومت مسجد کے احاطے میں شریعت عدالت کے کام نہ کرنے کو یقینی بنائے عدالت نے حکم دیا ہے کہ حکومت ایک ماہ کے اندر اس بارے رپورٹ پیش کرے۔

متعلقہ عنوان :