لاہور ہائیکورٹ، نیوز لیک سینڈل کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے حکومت کو دس جنوری تک کی مہلت

منگل 20 دسمبر 2016 11:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ نے نیوز لیک سینڈل کی انکوائری رپورٹ جمع کرانے کیلئے حکومت کو دس جنوری تک کی مہلت دیدی، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے الیاس خان کی درخواست پر سماعت کی، سرکاری وکیل نے ا ستدعا کی کہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے کیونکہ یہ حساس معاملہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاملہ حساس ہے تو رپورٹ کا ان کیمرہ جائزہ لے لیں گے لیکن رپورٹ ریکارڈ پر لازمی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :