افغان عورتوں کا یورپ فرار کا انوکھا طریقہ

رومانیہ کی پولیس نے دو افغان خواتین کو حراست میں لے لیا

پیر 19 دسمبر 2016 10:26

بخارسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)یورپی ملک رومانیہ کی پولیس نے دو افغان خواتین کو حراست میں لیا ہے جن پر انوکھے انداز میں یورپی ملکوں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دو افغان عورتوں کو سامان کے لیے استعمال ہونے والے بیگوں میں سے نکالا گیا۔ جو اس خطرناک طریقے سے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

رومانیہ کی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ہفتہ پیش تر جب سامان کی چینکنگ کرنے والے ایک اہلکار نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی ایک ریل گاڑی کے سامان کی تلاشی لی تو دو بیگوں میں سے خواتین برآمد ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افغان عورتیں غیرقانونی طریقے سے آسٹریا داخل ہونا چاہتی تھیں۔ دونوں خواتین نے دوران تفتیش پولیس کے اعتراف کیا کہ ان کے پاس ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ آسٹریا جانا چاہتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :