آسٹریلیا، منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار آٹھ چینی باشندوں پر فرد جرم عائد

پیر 19 دسمبر 2016 10:16

سڈنی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)آٹھ چینی باشندوں پر ایک بڑی کمرشل کشتی کو استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،یہ بات آسٹریلوی پولیس نے اتوار کے روز کہی،جیسا کہ ان کی کشتی کو ملک کے ساحل سے قبضے میں لیا گیا تھا۔12دسمبر کو عملے کے دس ارکان جو تمام چینی باشندے تھے،کو نیوی اہلکاروں نے50میٹر(164فٹ) لمبی کشتی پر سوار ہونے کے بعد حراست میں لے لیا تھا اور انہیں چار روز بعد جنوبی جزیرہ نما ریاست تسمانیہ میں ہوبارٹ کی بندرگاہ پر لایا گیا تھا۔

تسمانیہ پولیس کی خاتون ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ان میں سے آٹھ پر بارڈر کنٹرول منشیات کی کمرشل مقدار درآمد کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہیں ہوبارٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ دو دیگر پر ابھی فرد جرم عائد ہونا باقی ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بارڈر فورس کا جمعہ کے روز کہنا تھا کہ کشتی کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب ایک فضائی گشت کے دوران اس کے مشتبہ رویے کی نشاندہی ہوئی اور اس کا اس وقت سراغ لگایا گیا جب یہ ملک کے گریٹ آسٹریلیا بائٹ مغربی ساحل کی طرف مڑی تھی اور تسمانیہ کے ساحل کی طرف جارہی تھی۔

کشتی پر موجود منشیات کی مبینہ قسم اور مقدار کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے جبکہ کشتی کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔آسٹریلوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آٹھ افراد نے نہ تو رحم کی اپیل کی اور نہ ہی ضمانت کی درخواست دی،انہیں آئندہ ہفتے عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :