پنجگور ، ایران سے پاکستانی حدود میں 9 مارٹر کے گولے داغے گئے ، دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

پیر 19 دسمبر 2016 10:50

کوئٹہ/پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء)ایرانی حدود سے فائر کئے جانے والے21 راکٹ کے گولے پاکستانی حدود میں پنجگور کے علاقے میں شہری آبادی پر گرنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی علاقے پنجگور میں ایرانی حدود سے فائر کئے گئے 9 مارٹر کے گولے پنجگور کے علاقے پروم میں محلہ کریم داد میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی عبدالخالق موقع پر جاں بحق جبکہ نوید نامی شخص شدید زخمی ہوگیا پروم کے تحصیلدار عارف علیم کے مطابق ایرانی حدود سے فائر کئے جانے والے 9 راکٹ کے گولے مختلف علاقوں میں گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ایک گولہ پروم کے علاقے محلہ کریم داد کے قریب نکڑ میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گھیرے میں لیکر لاش اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بھی ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 12 راکٹ کے گولے فائر کئے گئے جو پاکستانی حدود میں مختلف مقامات پر گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی فورسز اور ایرانی حدود سے متعدد بار سرحدی خلاف ورزی کرکے راکٹ لانچر فائر کئے گئے جس سے متعدد پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہونے کیساتھ ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے پاکستانی حکام کی جانب سے متعدد بار ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کیخلاف اعلیٰ سطح پر اس مسئلہ کو اٹھایا گیا ہے اس کے باوجود ایران کی جانب سے راکٹ فائرکرنے کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے

متعلقہ عنوان :