پی پی نے کبھی بھی سیاست میں دروازے بند نہیں کئے ہیں،مولابخش چانڈیو

جمہوریت کے استحکام کیلئے جوبھی آئے اسے خوشامد کہیں گے ،بلاول نے خان کاساتھ دینے کاکہاتھالیکن پی ٹی آئی نے خودہی راستے جداکرلئے ،پی ٹی آئی کی سیاست گالیوں پرمبنی ہے ،میڈیاسے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 10:01

مٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2016ء )وزیر اعلا سندھ کے مشیر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پی پی نے کبھی بھی سیاست میں دروازے بند نہیں کئے ہیں مزید کہا کیجمہوریت کو جو قبول کرے اور جمہوریت کے استحکام کے لیئے جو آئے انہیں پی پی میں خوشامد کہتے ہیں انہوں نے کہا کے پانا مہ لیکس میں بلاول نے خان کا ساتھ دینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے علیحدگی کے راستہ اختیار کئے انہوں نے بلاول کے خلاف غیر اخلاقی زبان اختیار کی ہے انہوں نے بھٹو اوربے نظیر بھٹو خلاف زبان استعمال کی تھی کیوں کے ان کی سیاست گالیوں پر مبنی ہے ۔

(جاری ہے)

ہالا پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے نواز شریف کی سیاست سے ہمارا بلاول بچہ کی سیاست اچھی ہے کیوں کے وہ من کا سچا ہیانہوں نے کہا کے وفاقی وزیر داخلہ چودہدی نثار قومی سلامتی کے معاملات کو سنبھالے بلا جواز ہمارے قائد بلا ول بھٹو کے خلاف تنقید نہ کرے چودھری نثار کی پریس کانفرنس سے دل آزاری ہوئی جس پر وفاقی حکومت انہیں برطرف کرے انہوں نے کہا کے چودہدی نثار کی لدھیانوی سے ملاقات کے جھوٹ کا پول جماعت اسلامی نے کھول دیا انہوں نے کہاکے نیشنل ایکشن پلان کو سندھ تک محدود کیا گیا جبکہ پنجاب میں ایسا کچھ نہ تھا مزید کہا کے جناب جنرل راحیل شریف کا ملک میں امن کے قیام کے لیئے کردار قابل تعریف ہے جس سے ملک کے بہتر نتائج نکلے انہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا انہوں نے کہا کے انشاء اللہ پی پی کے کوچیرمین آصف زرداری بی بی کی برسی پر پاکستان میں ہوں گے برسی کا جلسہ انشاء اللہ ملک میں ایک نیا انقلاب لائے گا انہوں نے کہا کے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی ہمارے روحانی رہبر اور نظریاتی امام ہیں جس کی زندگی ہمارے لیئے مشعل راہ ہے بعد ازاں بھٹائی درگاہ پہ حاضری دے کر دعاکی۔

متعلقہ عنوان :