برسبین ٹیسٹ : امپائرای ین گولڈ نے ڈیوڈ وارنرکومذاق میں گالی دے دی

اتوار 18 دسمبر 2016 04:54

برسبن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) برسبین میں آسٹریلیا اور پاکستان ٹیسٹ کے دوران امپائرای ین گولڈ نے ڈیوڈ وارنرکومذاق میں گالی دے دی۔پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں امپائر ای ین گولڈ نے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو مذاق میں گالی دے دی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ دوسرے دن کے کھیل کے اختتام سے قبل پیش آیا جب ڈیوڈ وارنر نے ناتھن لیون کی گیند پر آف ڈرائیو کے سامنے چابکدستی سے فیلڈنگ کی اور گیند کو پوری قوت سے بولر اینڈ کی جانب تھرو کیا، مگر لیون اسے تھامنے میں ناکام رہے، قریب میں موجود امپائر گولڈ نے بڑی مشکل سے اپنے سرکو کوکابورا کی زد میں آنے سے بچایا اور پھر مذاق میں وارنر کو گالی بھی سنا دی۔

واضح ر ہے کہ برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 142 رنز پر ہمت ہار گئی تھی۔