وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر ٹیم میں واپسی کیلئے پی سی بی کو خط لکھ دیا

اپنے کیے پر معافی مانگ چکا ہوں، محمد عامر کی طرح مجھے بھی موقع دیا جائے ، ذوالقرنین حیدر

اتوار 18 دسمبر 2016 04:53

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء )پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پی سی بی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں دوبارہ سے شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2010ء میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز چھوڑ کر لندن پہنچنے والے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے ٹیم میں شمولیت کیلئے چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ دیا۔”محمد عامر کی طرح مجھے بھی موقع دیا جائے “۔خط میں کہا گیا ہے کہ ”اپنے کیے پر معافی مانگ چکا ہوں لہذٰا قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے کا موقع دیا جائے “۔ یادر ہے ذوالقرنین حیدر نے انگلینڈ سے سیاسی پناہ کی درخواست بھی دی تھی۔