ویمنزکنٹریکٹ: کرکٹ آسٹریلیا حمل کی شرائط شامل کرنے پر زیرعتاب

لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محتسب نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 04:53

میلبورن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) کرکٹ آسٹریلیا ویمنز کنٹریکٹ میں حمل سے متعلق شرائط شامل کرنے پر زیرعتاب آگیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے ویمنز کھلاڑیوں کو دیئے گئے کنٹریکٹس میں یہ شق بھی شامل کی کہ دستخط کرنے سے قبل واضح کریں کہ وہ حاملہ تو نہیں، اگر بعد میں حاملہ ہو بھی جائیں تب بھی بورڈ کو اس سے آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کچھ گروپس نے اسے امتیازی سلوک قرار دیا، جس پر پہلے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ اس کا مقصد ماں اور اس کے ہونے والے بچے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،اب بورڈ نے نہ صرف اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ان شقوں پر نظر ثانی کا اعلان کردیا۔

دوسری جانب لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محتسب نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :