لاہور،میں ویڈیو گیمز کی آڑ میں الیکٹریکل جوئے کی مشینیں لگ گئیں

ویڈیو گیمز پر روزانہ لاکھوں روپے کا جوا

اتوار 18 دسمبر 2016 04:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) شہر میں ویڈیو گیمز کی آڑ میں الیکٹریکل جوئے کی مشینیں لگ گئیں ویڈیو گیمز پر روزانہ لاکھوں روپے کا جواہونے لگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلی محلوں میں ویڈیو گیمز کا کاروبار ایک بار پھرزور پکڑ گیا،ویڈیو گیمز کی دکانیں رات گئے تک کھلی رہتی ہیں نوجوان ٹولیوں کی صورت میں والدین کی کمائی لٹانے لگے ویڈیو گیمز کے کاروبار کانہ کوئی لائسنس نہ کوئی ٹیکس ویڈیو گیمز میں معمولی سی تبدیلی کے بعد الیکٹریکل رولٹ مشین بن جاتی ہے،اس کے علاوہ گلی محلوں میں ایسی گیمز کے اڈے جرائم کی شرح میں بھی اضافے کا سبب بنتے ہیں، انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ۔

متعلقہ عنوان :