پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کے خلاف کارروائی ،معروف کمپنی کا پروڈکشن یونٹ سیل،5 لاکھ روپے جرمانہ

ٹولنٹن مارکیٹ میں گوشت کے معیار کی چیکنگ،صفائی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار ناقص صفائی اورفوڈ اتھارٹی لائسنس نہ ہونے پر بیکری سیل،15واٹر پلانٹ کے سیمپل تجزئیے کے لئے لیبارٹری روانہ

اتوار 18 دسمبر 2016 04:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غیرمعیاری ناقص اورمضر صحت خوراک ،دودھ اورپانی بنانے اوربیچنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے معروف دودھ بنانے والی کمپنی کے پروڈکشن یونٹ کو ناقص صفائی زیرتعمیرعمارت میں پروڈوکشن یونٹ کو چلانے اوردودھ کی ٹیسٹنگ کے انتظامات کی عدم موجودگی پر یونٹ کوسیل کرتے ہوئے5لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

مزید فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق معیار کو لانے تک مذکورہ برانڈ کی پروڈکشن بند کرنے کا حکم دیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں اسلم بیکری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس نہ ہونے اور انتہائی ناقص صفائی ومشینری پر سربمہر کر دیا جبکہ واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے زاہد پکوان سنٹراور شیخ سویٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات پر بالترتیب 4ہزاراور7ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے ٹولنٹن مارکیٹ کافالواپ دورہ کیااورمرغی کے گوشت کے معیار اورسپلائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے واپڈا ٹاؤن میں آب خواب واٹرپلانٹ،اوایسز واٹرپلانٹ ، اومیوز ڈرنکنگ واٹرپلانٹ اورگورمے واٹرپلانٹ سے سیمپل لے کر تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے انورواٹرٹریڈنگ ایکویفائر ہیلتھی ڈرنکنگ واٹرکے نمونے تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے۔

عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے ایکوا لائٹ واٹرپلانٹ اورالشفاء پیو ڈرنکنگ واٹر پلانٹ کے نمونے تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھجواد ئے۔۔ گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے واٹر میکس پلانٹ، لائٹ پیور ڈرنکنگ واٹرکا المکہ پیور واٹرجبکہ شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے کینٹ پیور واٹر فل فائن واٹرپلانٹ کے نمونے لیبارٹری تجزئیے کے لئے بھجوا دئیے

متعلقہ عنوان :