لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے،ایک شخص زخمی

لوگ نیند سے بیدار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے کھلے آسمان تلے آگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 04:54

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)آزاد کشمیر کے سرحدی ضلع ہٹیاں بالا،چناری،لائن آف کنٹرول چکوٹھی اور اسکے گردونواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک شخص زخمی لوگ نیند سے بیدار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے آسمان تلے آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات ساڑھے دس بجے ہٹیاں بالا ،چناری ،چکوٹھی اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ بچے ،عورتیں چیخ و پکار کرتے ہو ئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ کے باعث ضلع بھر میں درجنوں مکانوں میں درڑاریں پڑنے سے جزوی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں زلزلہ کے دوران چناری بازار میں ایک معذور شخص گر کر بے ہوش اور زخمی ہو گیا

متعلقہ عنوان :