ابوبکر البغدادی کی اطلاع پر25ملین ڈالرانعام کا اعلان

اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی، امریکہ

اتوار 18 دسمبر 2016 04:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء )امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیڈر ابو بکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو 25ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔اس سے قبل البغدادی کی گرفتاری پر امریکا نے دس ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ سابقہ انعام کا سن 2011 میں اعلان کیا گیا تھا، جب اسلامک اسٹیٹ نے ابھی اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغازکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :