خبرلیک کی تحقیقاتی انکوائری کمیٹی کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی،چوہدری نثار علی خان

انکوائری کمیٹی نے6دسمبر تک تحقیقات مکمل کرنا تھی،وفاقی وزیر داخلہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 05:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ خبرلیک کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی کو کام مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی،انکوائری کمیٹی نے6دسمبر تک تحقیقات مکمل کرنا تھی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے خبر لیک ہونے کی وجوہات جاننے والی انکوائری کمیٹی کو اپنا کام مکمل کرنے کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

انکوائری کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کا وقت دینے کی درخواست کی تھی۔انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیٹی کے اپنی تحقیقات 6دسمبر تک مکمل کرکے پیش کرنا تھی،جواب آئندہ ماہ کی 6جنوری تک مکل کرکے وزارت داخلہ کو پیش کرے گی

متعلقہ عنوان :