وزیر اعظم کا 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان باعث مسرت ہے،مریم اورنگزیب

آبادی کو کنٹرول ور اسکی بہبود ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،پیمرا کے پاس اب کوئی عزر نہیں کہ وہ پبلک سروس پیغامات نہ چلوائے،سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے 15 مارچ سے مردم شماری کے آغاز کا اعلان کیا ہے وہ باعث مسرت ہے،آبادی کو کنٹرول کرنا اور اسکی بہبود ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے،پیمرا کے پاس اب کوئی عزر نہیں کہ وہ پبلک سروس پیغامات نہ چلوائے۔ وزیر مملکت اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز نجی ادارہ بہبود آبادی کونسل کی جانب سے منعقدسمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ورکشاپ کا عنوان” ترقی کے پائیدار اہداف کے حصول کے بہبود آبادی کے محرکات کا کردار” تھا۔بہبود آبادی سمٹ میں سابق وزیر اطلاعات جاویدجبار سمیت مختلف این جی آوز کے نمائندوں کی شرکت کی ۔ مریم اورنگزیب نے سمٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا کہ میڈیا کو انسانی معاملات کے مسائل کو سمجھنا ہوگا اور ان سے متعلق ذمہ داری کو ثبوت دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

نامناسب غزائیت اور غذائی قلت سے مرنے والے بچے ہمارے اپنے بچے ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملینم ڈیولپمنٹ گولز پر پارلیمانی رپورٹرز کی ایسوسی ایشن کی تربیت بھی کروائی گئی ہے۔ حکومتی سطح پر آبادی کی بہبود سے متعلق جو بھی ممکن ہوسکا کیا جائے گا۔ جب تک پرائیویٹ میڈیا ریٹنگ کی دوڑ سے نہیں نکلے گا یہ ممکن نہیں ہوگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موجود حکومت نے انٹرنیشنل فریم ورک کو اپنے نیشنل فریم ورک میں اپنایا ہے۔

اس وقت ضلعی،صوبائی اور پارلیمانی سطح پر یہ انفرااسٹکچر موجود ہیں۔ اسٹیٹ میڈیا کے پاس بہت مضبوط انفرااسٹکچر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایسا مواد فراہم کیا جانا چاہے جسے ہم اپنے میڈیا پر چلا سکیں۔ ایسے فورمز پر اسکولوں اور کالجز کے طالب علموں بھی شامل کیا جانا چاہے۔ آبادی سے متعلق مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت بھرپور کام کررہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے اچھے کاموں سے دوسرے صوبوں کو بھی سیکھنا چاہے۔

متعلقہ عنوان :