فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل

ن لیگی کی قیادت نے ضلع کونسل میں چیئرمین کے امیدوار قاسم فاروق سے ٹکٹ واپس لے کر زاہد نذیر کو دیدیا ریٹرننگ آفیسر نے زاہد نذیر کو ٹکٹ ملنے کے بعد انہیں شیر کا نشان الاٹ کردیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) فیصل آباد کی سیاست میں ہلچل‘ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ضلع کونسل میں چیئرمین کے امیدوار قاسم فاروق جن کے والد میاں محمد فاروق کے صاحبزادے ہیں کے ٹکٹ واپس لے کر ضلع کونسل کے سابق سٹی ڈسٹرکٹ ناظم / سابق چیئرمین زاہد نذیر کو دے دیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر نے زاہد نذیر کو ٹکٹ ملنے کے بعد انہیں شیر کا نشان الاٹ کردیاہے جبکہ قاسم فاروق جو کہ مسلم لیگ کے ضلعی صدر بھی نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قاسم فاروق کو سابق سپیکر صوبائی اسمبلی افضل ساہی ان کے بھائی ممبر قومی اسمبلی غلام رسول ساہی ‘ طال چوہدری ایم این اے ‘ چوہدری شہباز ایم این اے اور دیگر ممبران کی حمایت حاصل تھی جبکہ نئے ٹکٹ ہولڈر زاہدنذیر کو جن کے بھائی عاصم نذیر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ممبر ہیں کو وزیراعلیٰ پنجاب ‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری علی کے علاوہ فیصل آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے بعض ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے منتخب ہونے والے چیئرمین یونین کونسل کی بھی حمایت حاصل تھی چنانچہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اچانک فیصل تبدیل کرتے ہوئے قاسم فاروق کی جگہ زاہد نذیر ضلع کونسل کا ٹکٹ جاری کردیا جس پر ریٹرننگ آفیسر فیصل آباد نے زاہد نذیر کو شیر کا نشان الاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کی دھڑے بندی کی وجہ سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے گروپ کے ڈپٹی اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دلانے میں کامیاب ہوئے گئے جبکہ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیر علی اپنے گروپ کے ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :