کراچی،پاک سوزوکی کا پاکستان میں مزید 46کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار حکومت کی کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:25

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)پاک سوزوکی نے پاکستان میں مزید 46 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، جبکہ حکومت نے کمپنی کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاک سوزوکی کے ایم ڈی ہیرو فمی ناگا نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کیدوران پاک سوزوکی کے ایم ڈی نے پاکستان میں40 کروڑ ڈالر مالیت کا دوسرا پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ضابطے کی کارروائی کے بعد دو سال میں یہ پلانٹ لگا دیا جائے گا، جو2018 کے آخر میں پیداوار شروع کردے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم ڈی پاک سوزوکی سے کہا کہ وہ اپنے سرمایہ کاری پلان کی جامع رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ملکی معیشت کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا گیاہے۔ جس کے باعث پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :