ن لیگی ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں فاروق نے بیٹے کوضلع کونسل کے چیئرمین کاٹکٹ نہ ملنے پراستعفیٰ دیدیا،نجی ٹی و ی کے مطابق میاں فاروق نے اپنااستعفیٰ وزیراعظم کوارسال کردیاہے ،جس میں کہاہے کہ 32سال پہلے آپ کے ساتھ سیاست کاآغازکیاتھااور2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرچھٹی بارمنتخب ہواتھاآپ کی امانت آپ کے سپردکررہاہوں ،مرتے دم تک آپ کاوفاداررہوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق میاں فاروق اپنے بیٹے کوضلع کونسل کاچیئرمین بناناچاہتے تھے اورٹکٹ نہ ملنے پرانہوں نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

متعلقہ عنوان :