بھارت :ہائی ویز پر قائم شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:40

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء )بھارتی سپریم کورٹ نے حادثات کی روک تھام کے لیے بڑی شاہراہوں پر شراب کی دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3 رکنی بینچ نے ٹریفک حادثات میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ ہائی ویز پر موجود شراب کی دکانوں کے لائسنسوں کی تجدید 31 مارچ 2017 ء کے بعد سے نہ کی جائے۔بھارت میں ہر سال ڈیڑھ لاکھ افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :