جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:37

سیول( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء )جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گْن ہَے کے وکلائے دفاع نے ملک کی دستوری عدالت میں پارلیمانی میں منظور ہونے والی قرارداد کے تناظر میں دلائل دیے ہیں۔

(جاری ہے)

خاتون صدر کو منصب سے ہٹانے کی ایک قرارداد پارلیمنٹ میں منظور ہو چکی ہے اور اب دستوری عدالت کی جانب سے قرارداد کی روشنی میں مواخذے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد ہی مواخذے کا عمل شروع ہو گا۔ خاتون صدر ہَے کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے ایک اسکینڈل کا سامنا ہے۔ وکلائے دفاع کی جانب سے چوبیس صفحات پر مبنی دلائل تحریری طور پر بھی جمعی کرائے گئے ہیں۔