بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کویورپی یونین سمٹ میں یورپی رہنما اکیلا چھوڑ گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا،وزیراعظم تھریسامے تکتی رہ گئیں،یورپی رہنماوں میں سے کسی نے سلام دعاتک نہ کی۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کو چھوڑنے کی حمایتی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کویورپی یونین سمٹ میں یورپی رہنما اکیلا چھوڑ گئے۔برطانوی وزیر اعظم برسلز میں یورپی یونین کے سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچیں،مگر کسی یورپی یونین رہنما نے ان سے ہاتھ تک نہ ملایا،تھریسا مے اس صورتحال پر حیران و پریشان ہوگئیں۔تاہم بعد میں ان سے سویڈش وزیر اعظم نے ہاتھ ملایا۔

متعلقہ عنوان :