حلب کشیدگی، ایران اور روس کے سفیروں کو برطانیہ نے دفتر خارجہ طلب کر لیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:28

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء)برطانوی حکومت نے حلب کے معاملے پر ایران اور روس کے سفیروں کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں سفارت کاروں کو حلب میں جاری کشیدگی پر طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلب میں عام شہریوں کا تحفظ اور جنگ زدہ علاقوں میں امدادی اشیاء کی فراہمی نا گزیر ہے۔ یاد رہے کہ حلب پر شامی فوج کے قبضے کے بعد باغیوں اور ان کے اہل خانہ کا انخلا جاری ہے۔ ابتدائی طور پر بیس بسوں میں ایک ہزار سے زائد افراد پر مشتمل کانوائے کو مشرقی حلب سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں منتقل کیا گیا ہے۔