حیدرآباد: رینجرز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام

دہشت گردوں کی تعداد 2تھی وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے دستی بم پھینکنے والا کارروائی کرکے قبرستان کی طرف بھاگا جو مارا گیا ، ترجمان رینجرز

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2016ء) حیدآباد میں رینجرز کی کارروائی کے دوران ایک خود کش حملہ آور ہلاک ہوگیا ، لطیف آباد یونٹ نمبر12امانی شاہ کالونی قبرستان کے قریب رینجرز کی گشتی ٹیم نے موٹرسائیکل پر سوار دو مشکوک نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کے بجائے رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا رینجرز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا جب رینجرز کا عملہ اسکے قریب گیا تو اس نے خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی جس کے فوری بعد رینجرز نے مزید نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا رینجرز حکام کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد 2تھی وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے دستی بم پھینکنے والا کارروائی کرکے قبرستان کی طرف بھاگا جو مارا گیا اسکی عمر 25سال کے قریب ہے اسکی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے اور امانی شاہ کالونی ، مہر علی سوسائٹی ،عالم ٹاؤن اور ایوب کالونی میں رینجرز و پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی ہے جبکہ اسکا ساتھی قریبی آبادی میں نکل گیاجس کی تلاش جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر نہیں بتایا جاسکتا کہ ان دہشت گردوں کا ہدف کیا تھا تاہم وہ شہر میں کوئی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جس میں انہیں ناکامی ہو ئی دوپہر تقریباً12بجے مذکورہ واقعہ پیش آیاجبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی حیدرآباد عرفان بلوچ ، رینجرز اور حساس اداروں کے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے -

متعلقہ عنوان :